گوگل کا ڈوڈل سیریز کے ذریعے کورونا کیخلاف برسرپیکار افراد کو شکریہ کا سلسلہ جاری

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

معروف سرچ انجن گوگل اپنی ڈوڈل سیریز کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے گوگل نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو ایک موونگ ایڈ کے ذریعے شکریہ ادا کیا تھا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'گوگل ڈوڈل کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے جس میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف اور فوڈ سروس ورکرز جو کہ اس صورتحال میں بھی لوگوں کو بنیادی اشیاء فراہم کر رہے ہیں، شامل ہوں گے'۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل ڈوڈل کی اس سیریز کو دو ہفتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اس سیزیز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹیفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹیفک کمیونٹی کے محققین کیلیے ڈوڈل

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل اسٹاف کیلیے ڈوڈل

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

ایمرجنسی سروس ورکرز کے لیے ڈوڈل

 

صفائی ستھرائی کرنےوالے عملے کیلیے ڈوڈل

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

کسانوں کےلیے ڈوڈل

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

بنیادی اشیاء کی سہولت فراہم کرنے والے ورکرز کیلیے ڈوڈل

فوٹو: بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل


مزید خبریں :