کھیل
Time 13 اپریل ، 2020

پاکستانی کرکٹرز آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے دیں گے؟ پی سی بی نے طریقہ بتادیا

اگر کسی صورت میں یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑی کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بتادیا، کھلاڑیوں کو یویو ٹیسٹ چھوڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 اپریل سے شروع ہونے والے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے، ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کے آن لائن ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز کو ویڈیوز بھجوادی گئی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے لیے پارک یا گلی نہیں جاسکتے تو اپنے گھروں کی چھتوں پر کرلیں، اگر کسی صورت میں یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑی کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں 6 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا منصوبہ ہے، آئسولیشن کے باعث 24 مارچ کو شیڈول ٹیسٹ اب 20 اپریل کو لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے گھروں میں بیٹھے بیٹھے کھلاڑیوں کے وزن میں اضافہ ہو، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کے لیے تیار رکھنا ہے۔

مزید خبریں :