29 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزارت دفاع نے کامرہ ایئر بیس حملے میں ملوث 2 ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پر انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کی تصاویرجاری کر دی ہیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے 16 اگست کو کامرہ ایئربیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی قومی اخبارات میں تصاویر شائع کر کے ان کی شناخت کرنے والوں کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے دونوں ہلاک دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس بارے میں اطلاع وزارت دفاع کے ٹیلے فون نمبر 0324-5167320 پر دی جاسکتی ہے۔