کاروبار
29 اگست ، 2012

نجکاری کمیشن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

 نجکاری کمیشن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد…بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن پاکستان میں مختلف اثاثوں کی مالیت کا جائزہ لینے کے لیے وزارت نج کاری کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اسلام آباد میں نج کاری کمیشن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دست خط ہوئے۔ معاہدے کے تحت آئی ایف سی ، پاکستان کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی مالیت کا اندازہ لگانے کے لیے اثاثوں کی رپورٹ تیار کرے گا۔ اس رپورٹ کی مدد سے نج کاری کا عمل تیز تر ہوسکے گا۔ وفاقی وزیر برائے نج کاری غوث بخش مہر کے مطابق یہ معاہدے دو سال کے لیے کیا گیا ہے اور یہ معاہدہ نہ ہوتا تو مختلف کمپنیوں اداروں کی مالیت کا اندازہ لگانے کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑتیں اور اس پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوتے۔

مزید خبریں :