پاکستان
29 اگست ، 2012

توانائی بحران حل کرنے کیلئے کوئلہ استعمال کریں گے،اسد عمر

 توانائی بحران حل کرنے کیلئے کوئلہ استعمال کریں گے،اسد عمر

کراچی…تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران حل کرنے کیلئے کوئلہ استعمال ہو گا، جب کہ دفاعی بجٹ میں بھی کمی کی جائے گی۔کراچی میں تحریک انصاف کے رہ نماوٴں نے پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کا معاشی منصوبہ پیش کیا۔ پارٹی کے رہنما اسد عمر کے مطابق توانائی بحران کے حل کے لیے سستا کوئلہ استعمال ہو گا جس سے سرکلر ڈیٹ تقریباً ختم ہو جائے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ گیس قلت کے خاتمے کے لیے ایل این جی امپورٹ کی جائے گی۔ چھوٹے کاروبار اور دکانوں سے صرف ایک ٹیکس وصول کریں گے۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ دفاعی اخراجات میں کمی کے لیے فوج کو اعتماد میں لیا جائے گا، جب کہ کنٹونمنٹ بورڈ ، شہری حکومتوں کے تحت کردیے جائیں گے۔

مزید خبریں :