29 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کو ہدایت کہ خیبر پختوخواہ میں ایک ارب 46کروڑ ڈالر لاگت سے 1161میگاواٹ صلاحیت کے دو پن بجلی منصوبوں پر جلد کام شروع کرے ،دونوں منصوبے نجی شعبے کی شراکت سے مکمل کیئے جائیں گے ۔وزارت پانی و بجلی کے اعلامیئے کے مطابق وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کی صدارت میں پن بجلی منصوبوں پر اجلاس، جس میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کو ہدایت کی گئی کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 665میگاواٹ کے لوئر پالس اور 496میگاواٹ کے لوئر سپاٹ گاہ پن بجلی منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے دونوں منصوبے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ میں گرنے والی ندیوں پر ہیں،دونوں منصوبوں پر لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 46کروڑ ڈالر ہے، اجلاس میں ایم ڈی پی پی آئی بی نے بتایا کہ منصوبوں کی فنڈنگ واپڈا ، خیبر پختونخواہ حکومت اور کورین کمپنیاں کریں گی، اجلاس سے خطاب میں وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ حکومت اب سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے ،منصوبے کی فنڈنگ واپڈا ، کے پی کے اور کورین کمپنیاں کریں گی۔