29 اگست ، 2012
ملتان…بقایاجات کی ادائیگی کے معاملے پرریلوے اورمیپکو حکام کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ملتان کینٹ،سٹی،ساہیوال،بہاولپور،بہاولنگرریلوے اسٹیشنزکی بجلی کاٹ دی،میپکوحکام کے مطابق ڈی ایس سمیت ریلوے کے کئی دفاترکی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے، ادھر میپکو حکام کے مطابق ریلو ے ڈویژن ملتان پر3کروڑ4لاکھ روپے و اجب الادا ہیں۔