کاروبار
29 اگست ، 2012

ہول سیلرز کو فیکٹری سے مال خریدنے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر چھوٹ

 ہول سیلرز کو فیکٹری سے مال خریدنے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر چھوٹ

کراچی…ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے خوش خبری ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز کو اب فیکٹری سے مال خریدنے پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی ہے۔سینئر صنعت کارسراج قاسم تیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف بی آر نے سیکشن 153 اے ختم کردیا ہے، جس کے تحت ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز کو فیکٹری سے مال کی خریداری پر 0.5 فی صد ودھ ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا، اب یہ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ اس ٹیکس کی ادائیگی کے باعث، ان کی بڑی رقوم پھنس جاتی ہیں، جس سے ان کی کاروباری لین دین کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات ماہانہ کے بجائے اب ہر تین ماہ بعد جمع کرائی جا سکیں گی۔

مزید خبریں :