انٹرٹینمنٹ
29 اگست ، 2012

پریٹی زینٹا کی فلم "عشق اِن پیرس"کے پہلے گانے کا پرومو جاری

پریٹی زینٹا کی فلم

ممبئی …بالی ووڈ کی ڈمپل بیوٹی پریٹی زینٹاکی آنے والی فلم"عشق اِن پیرس"کے پہلے گانے کا پروموجاری کردیا گیاہے۔اٹس آل اباؤٹ ٹونائٹ(It's All About Tonight)کے بولوں پر مبنی اس گانے کی وڈیومیں پریٹی فلم کے ہیرو ریحان کیساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریٹی زینٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کیساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔پریٹی اور ریحان کیساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم میں اینٹری دینگے۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کی موسیقی پر مبنی یہ رومانٹک فلم5اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :