پاکستان
29 اگست ، 2012

کراچی:اسٹارگیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ،رینجر اہلکار جاں بحق

کراچی …کراچی شرقی کے علاقے ائیرپورٹ تھانہ کی حدود میں واقع شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے مقتول جوان کا نام محمد یونس معلوم ہوا ہے جو شدید زخمی ہونے کے بعد جناح اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔دریں اثناء اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد علاقے بندہوگیا اور خوف و ہراس پھیل گیازخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔

مزید خبریں :