29 اگست ، 2012
سکھر…نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر صوبائی سطح پر بات چیت ہونے کے بجائے وفاق نے کمیشن بنادیا جو عجیب بات ہے۔سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا سمیت کچھ علاقوں کے عوام کو خوش کرنے کے لئے صوبوں کی بات کی جارہی ہے،جبکہ فاٹا اور قبائلی علاقوں کے لوگ اسلام آباد یا پشاور کی بات سننے کو تیار نہیں ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے بھی سرائیکی صوبے کی حمایت کی تھی لیکن اس تشکیل آئینی طریقوں سے ہونی چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو حقائق مد نظر رکھ کر سیاست کرنی چاہئے۔نگراں حکومت کے لئے ن لیگ سمیت ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔