30 اگست ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اورممتازعالم دین مفتی منیب الرحمن کوفون کرکے ان سے کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کی خیریت دریافت کی ۔ضیاء الرحمن گزشتہ کئی دنوں سے شدیدعلیل ہیں اورآغاخان اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ الطا ف حسین نے مفتی منیب الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے ان کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیااوردعاکی اللہ تعالیٰ ضیاء الرحمن کوصحت کاملہ عطاکرے اورعمردراز فرمائے ۔ الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔مفتی منیب الرحمن نے اپنے صاحبزادے کی عیادت کیلئے فون کرنے پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااورانکی صحت وتندرستی کیلئے دعاکی۔دریں اثناء الطاف حسین نے انسانی حقوق کے ممتازرہنما اور انصاربرنی ٹرسٹ کے سربراہ انصاربرنی کوانسانی حقوق کیلئے انکی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازملنے پرانہیں مبارکبادپیش کی ہے۔وہ آج انصاربرنی سے فون پر گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر انصاربرنی نے الطاف حسین کوبتایاکہ کچھ عرصہ قبل صومالی قزاقوں کی قیدسے پاکستانیوں کے ساتھ رہائی پانیوالے بحری جہازایم وی سوئزکے انڈین عملے کی بیگمات سمپاآریہ اور مدھوشرما گورنرسندھ اورہم سب کاشکریہ اداکرنے پاکستان آرہی ہیں جواس بات کاثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان نفرتیں بڑھنے کے بجائے ختم ہورہی ہیں اوربھائی چارہ بڑھ رہاہے ۔ الطاف حسین نے اس کاخیرمقدم کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اوربھارت کے درمیان نفرتوں،دوریوں اوردشمنی کاخاتمہ ہواوربھائی چارہ قائم ہو۔