Time 19 اپریل ، 2020
پاکستان

حساس ادارے اور ایس آئی یو کی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں وفاقی حساس ادارے اور  اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کے دوران القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

  اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ  سندھ کے ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گلستان جوہر میں ایک وفاقی حساس ادارے اور ایس آئی یو کی جانب سے  مشترکہ کارروائی کی گئی۔

 ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی کے دوران  القاعدہ بر صغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، جن سے دھماکا خیزمواد، دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں اور انہوں نے کئی حساس مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔

مزید خبریں :