30 اگست ، 2012
کراچی. . . کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں14 افراد ہلا ک ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر نامعلوم افرا د نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کریا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے جہانگیر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں بند کرکے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور رینجرز اہلکار سمیت 13 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔