Time 21 اپریل ، 2020
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 سے زائد اہلکاروں کے سوار ہونے پر پولیس کی گاڑی روک لی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کے دورے کے دوران پولیس کی گاڑی روک لی اور گاڑی میں صرف 2 افراد سوار ہونے اور  انہیں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ کورونا کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے لاڑکانہ پہنچے اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی ایک گاڑی روک لی جس میں 5 اہلکار سوار تھے۔

وزیراعلیٰ نے تمام پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے اتار کر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی اور  کہا کہ ایس او پی کے مطابق گاڑی میں 2 افراد سوار ہوں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 53 ہوچکی ہے جن میں سے 66 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :