کھیل
30 اگست ، 2012

آئی سی سی ایوارڈز:حفیظ کے سوا کوئی پاکستان کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا

آئی سی سی ایوارڈز:حفیظ کے سوا کوئی پاکستان کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا

کولمبو…آئی سی سی ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے، پاکستانی اسپنر سعید اجمل تینوں کٹیگری سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی بھی جگہ برقرار نہیں رکھ سکے، محمد حفیظ اور امپائرعلیم ڈار ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے 11ایوارڈز کیلئے نامز کھلاڑیوں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کردیا ہے۔ پاکستان کے سعید اجمل کرکٹرآف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل تھے، شارٹ لسٹ میں سعید اجمل کو کسی بھی کٹیگری میں نہیں رکھا گیا، سری لنکا کے کمار سنگاکار تینوں ایوارڈز کی فہرست میں شامل ہیں،جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ،ویرین فلنڈر اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی فہسرت میں شامل ہیں، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی لسٹ میں شاہد خان آفریدی کا نام بھی کاٹ دیا گیا، بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، ورات کوہلی لستھ ملنگا اور اور کمار سنگاکارا نے اس فہرست میں جگہ برقرا رکھی ہے، فاسٹ بولر جنید خان بھی ایمرجنگ پلیئرآف دی ایئر کی فہرست میں جگہ نہیں بناسکے، ٹی ٹوئینٹی کے کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئینٹی پرفارمنس آف دی ایئر سے تو نکال دیا البتہ انہیں اسپرٹ آف کرکٹ کی فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ سری لنکا کے دنیش چندیمل، ڈاگ برسویل سنیل نارائن اور جیمز پیٹسن کے نام ہیں، تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار اس بار بھی شارٹ لسٹ امپائرزکی فہرست میں جگہ بناکر مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔آئی سی سی نے 2012 کے لئے ٹیسٹ ٹیم بھی بنائی ہے جس میں پاکستان سے صرف سعید اجمل کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ایوارد کی تقریب 15 ستمبر کو کولمبو میں ہوگی۔

مزید خبریں :