دنیا
30 اگست ، 2012

مصرکے صدر محمد مرسی کی تہران آمد

مصرکے صدر محمد مرسی کی تہران آمد

تہران…مصر کے نئے صدر محمد مرسی ایران کے تاریخی دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں وہ دو روزہ غیر وابستہ ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ایران کے نائب صدر حامد بقائی نے تہران ایئرپورٹ پر مصری صدر کا استقبال کیا۔ محمد مرسی1979 ء میں انقلاب ایران کے بعدایران کا دورہ کرنے والے پہلے مصری رہنما ہیں، انقلاب کے بعد ایران اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ مصری صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد مرسی صرف چند گھنٹے تہران میں قیام کریں گے۔ایران کے ایک ٹی وی کے مطابق سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مصری کے صدر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونیوالے واقعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں :