30 اگست ، 2012
اسلام آباد … افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن کا آج کا مجوزہ دورہ پاکستان موٴخر کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان ایلن نے متوقع طور پر آج پاکستان آکر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کرنا تھی۔ جنرل ایلن نے آرمی چیف سے پاک افغان سرحدی امور سے متعلق دونوں فریقین کے درمیان طے پائے گئے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ جنرل جان ایلن کے موٴخر کئے گئے دورے کی نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔