پاکستان
30 اگست ، 2012

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر نامعلوم افرا د نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کریا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ماڑی پور روڈ پر کراوٴن سنیما کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے جہانگیر روڈ پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں بند کرکے مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور رینجرز اہلکار سمیت 13 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گئی۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے شہر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا۔

مزید خبریں :