پاکستان
30 اگست ، 2012

پنجاب میں 2 ستمبر کو انسداد ڈینگی ڈے منانے کا اعلان

پنجاب میں 2 ستمبر کو انسداد ڈینگی ڈے منانے کا اعلان

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں 2 ستمبر کو انسداد ڈینگی ڈے منانے کا اعلان کر دیا۔ تمام سرکاری محکمے اور ادارے کھلے رہیں گے، وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں میں آدھے بازو کی قمیص اور نیکر پہننے پر بھی فوری پابندی عائد کردی۔ لاہور میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، لوگ ڈینگی کا شکار ہوں اور منتخب نمائندے یا سرکاری افسر سوئے رہیں ایسا رویہ قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حساس مقامات پر فوگنگ، اسپرے، رہائشی سوسائٹیز کو مانیٹر کرنے اور نجی اسکولوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ شہباز شریف نے تعلیمی اداروں میں ڈینگی انتظامات مانیٹر کرنے کیلئے والدین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے اور انسداد ڈینگی کیلئے ضروری عملہ بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :