30 اگست ، 2012
کراچی … کراچی کے مختلف علاقو ں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقوں قائد آباد، ملیر، صفورا گوٹھ ، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ،ناظم آباد ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ماڑی پور سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف احمد کے مطابق 24 سے 36گھنٹے تک کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش کے باعث گلستان جوہر، ملیر ، قائد آباد اور ایئر پورٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے تعطل کا سامنا ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق شہر کے 46 فیڈر میں ٹرپنگ کا سامنا ہے ، بیشتر فیڈر بحال کردیئے گئے، دیگر پر کام جاری ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بارش سے ممکنہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے ای ایس سی کی ٹیمیں الرٹ ہیں جبکہ بارش شروع ہوتے ہی محکمہ موسمیات کی بجلی منقطع ہوگئی ۔