پاکستان
30 اگست ، 2012

کسی بھی عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، ارسلان افتخار

کسی بھی عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، ارسلان افتخار

اسلام آباد … چیف جسٹس آف پاکستان کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظرثانی کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی خاطر ان کی درخواست تسلیم نہیں کی تاہم وہ عدالت کی طرف سے نامزد کمیشن کے بلانے پر اس کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔ اپنے مقدمہ کا فیصلہ ہونے کے بعد ارسلان افتخار نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ میں کسی کا بیٹا ہونے کے ساتھ ملک کا شہری بھی ہوں اور آئین میں درج بنیادی حقوق ہر شہری کو ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ درخواست میں تو عدالت کو حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن بنانے کا کہا تھا اور یہ درخواست تو عدالت نے قبول ہی نہیں کی۔ ارسلان افتخار نے نامزد کمیشن میں پیش ہونے کے سوال پر کہاکہ وہ پہلے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے بلانے پر اس کے سامنے گئے تھے اور اب کمیشن نے بلایا تو چلے جائیں گے۔

مزید خبریں :