30 اگست ، 2012
لاہور … صدر کے 2 عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال فل بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس ناصر سعید شیخ، جسٹس نجم الحسن، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے صدر آصف زرداری کو 5 ستمبر تک سیاسی سرگرمیاں ختم کرنے کی مہلت دے رکھی ہے۔ فل بینچ 5 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔