30 اگست ، 2012
لاہور … چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کالا باغ ڈیم اہم قومی نوعیت کا معاملہ ہے عدالت اس میں مداخلت کا اختیار رکھتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت اور واپڈا دونوں کالا باغ ڈیم کی اہمیت سے انکار نہیں کرتے، عدالت وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی اس حوالے سے جواب مانگے گی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔