پاکستان
30 اگست ، 2012

پی اے سی : 14 سرکاری اداروں نے اربوں کا قرض واپس نہیں کیا

پی اے سی : 14 سرکاری اداروں نے اربوں کا قرض واپس نہیں کیا

اسلام آباد … پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ 14 سرکاری اداروں نے حکومتی ضمانت پر لئے گئے قرض میں سے ساڑھے 32 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی، سب سے بڑے نادہندگان زرعی اور صنعتی بینک، این ایچ اے، واپڈا اور این ایل سی ہیں۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ندیم افضل کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے کہا کہ محکمانہ آڈٹ کمیٹیوں کے عمل میں وزارتیں غفلت کرتی ہیں، اس معاملے پر صدر، وزیراعظم اور متعلقہ وزیروں کو خط بھیجا جائے گا۔ آڈٹ حکام نے قرض نادہندہ وفاقی حکومت کے 14 اداروں کی رپورٹ پیش کی، اس کے مطابق ان اداروں نے حکومتی ضمانت پر لیا گیا 32 ارب 53 کروڑ کا قرض واپس نہیں کیا۔ زرعی بینک نے 9 ارب، صنعتی ترقیاتی بینک 5.7 ارب، این ایچ اے نے 6 ارب دینا ہیں۔ واپڈا 3.3 ارب اور این ایل سی 2.2 ارب روپے کے قرض نادہندہ ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ تمام کرپشن تو غیرملکی قرض و امداد میں ہوتی ہے۔کمیٹی نے سرکاری اداروں میں غیرملکی قرض اور امداد کے مبینہ غیرشفاف استعمال کا نوٹس لیتے ہوآڈیٹرجنرل کو غیرملکی قرض و امداد استعمال کی پڑتال کا نظام بنانے کی ہدایت کردی ۔

مزید خبریں :