30 اگست ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر اورممتازعالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کوفون کرکے ان کی عیادت کی ۔علامہ شاہ تراب الحق قادری گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں اورگردے کے عارضہ میں مبتلاہیں۔ الطا ف حسین نے علامہ شاہ تراب الحق قادری سے گفتگوکے دوران انکی دینی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ آپ نے پوری زندگی دین کے فروغ اوراتحادبین المسلمین کیلئے گزاری ہے ،آپ جیسی ہستیاں ہی علم کانشان ہیں۔ الطاف حسین نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کی صحتیابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کوصحت تندرستی عطا کرے ، عمردرازفرمائے اورآپکاسایہ پوری قوم پر قائم رکھے ۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے دعاکریں۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے عیادت کیلئے فون کرنے پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کی صحت وسلامتی کیلئے دعا کی۔