دنیا
31 اگست ، 2012

ازبکستان نے ملک میں غیر ملکی فوجی اڈوں پر پابندی عائد کردی

 ازبکستان نے ملک میں غیر ملکی فوجی اڈوں پر پابندی عائد کردی

تاشقند … وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان نے ملک میں غیر ملکی فوجی اڈوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر کسی بھی بیرونی ملک کو فوجی اڈہ یا فوجی تنصیبات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے سینٹ کو بتایا کہ ازبکستان میں کسی بھی ملک کو فوجی اڈہ یا تنصیبات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے گزشتہ سال ستمبر میں صدر اسلام کریموف کی نئی خارجہ پالیسی سٹریٹجی منظور کی تھی جس کے تحت ازبکستان کے کسی بھی علاقائی ملٹری الائنس کی رکنیت اسکے علاوہ ازبک علاقے میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈہ قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ازبک خارجہ پالیسی کے مطابق ازبکستان دیگر ممالک میں کسی بھی فوجی مہم میں حصہ نہیں لے گا۔

مزید خبریں :