دنیا
31 اگست ، 2012

مصر، سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل

مصر، سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل

قاہرہ… مصر کے سابق وزیر اعظم جنرل احمد شفیق کے خلاف بدعنوان کے الزام میں تحقیقات کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ احمد شفیق سابق صدر حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم تھے اور حسنی مبارک کے رخصتی کے بعد بھی چند ہفتے تک نگران وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔انھوں نے موجودہ صدر محمد مرسی کے مقابلے میں صدارتی انتخاب میں حصہ لیا تھا اور جون میں حتمی مرحلے میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد وہ مصر سے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ ان پرحسنی مبارک کے دونوں بیٹے علاء اور جمال مبارک کو غیر قانونی طور پرچالیس ہزار مربع میٹر اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس کے پیش نظر تفتیشی جج اسامہ السعیدی نے ان کا نام نگرانی اور سفری پابندیوں والی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :