پاکستان
31 اگست ، 2012

صوبوں کے پارلیمانی کمیشن کو کسی نے کام سے نہیں روکا، فرحت اللہ بابر

صوبوں کے پارلیمانی کمیشن کو کسی نے کام سے نہیں روکا، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد … سینیٹر فرحت اللہ بابر نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیشن کو کسی نے کام سے نہیں روکا، نواز لیگ سے کمیٹی میں آنے کی درخواست کی ہے۔ نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو نہیں ہوگی، مسلم لیگ نواز سے کمیشن میں آنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارکان کی عدم دستیابی کی وجہ سے نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے،کسی نے کام سے نہیں روکا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کمیشن کے اجلاس معمول کے مطابق ہوں گے۔

مزید خبریں :