قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی بینچوں سمیت اپوزیشن ارکان بھی ماسک پہننا بھول گئے

ایوان میں داخلے سے قبل ارکان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا، ارکان کو ماسک اور دستانے بھی فراہم کیے گئے— فوٹو: نیشنل اسمبلی 

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل احتیاطی اقدامات  کیے گئے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کی جبکہ اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے ارکان کا کورونا ٹیسٹ بھی لازمی تھا۔ 

اس کے علاوہ ارکان کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات بھی کیے گئے اور ایوان میں داخلے سے قبل ارکان کا ٹمپریچر چیک کیا گیا۔

ارکان کو ماسک اور دستانے بھی فراہم کیے گئے جبکہ اسمبلی ہال میں بھی نشستوں کے درمیان سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ 

اجلاس شروع ہوا تو حکومتی بینچوں سمیت اپوزیشن ارکان بھی ماسک پہننا بھول گئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب 13 مئی کو طلب کیا گیا ہے جہاں کورونا صورتحال پر مزید بحث کی جائے گی۔

مزید خبریں :