31 اگست ، 2012
اولڈ برج … امریکا کے ایک شاپنگ سینٹر میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے 2 افراد ہلاک کردیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کیلئے کارروائی اور واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔