31 اگست ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقے متنی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا ایک ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا دھماکے لئے 30سے 40کلوگرام بارود استعمال ہواہے پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔جبکہ پولیس ،امدادی ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو شہر کے اسپتالوں میں منتقل کردیا ، دھماکے کے بعد مقامی بازار بند ہوگیا اور اطراف میں خوف و ہراس کا پھیل گیا۔