Time 14 مئی ، 2020
پاکستان

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے سیکڑوں فیصلوں پر عملدر آمد نہ ہوسکا

ذرائع کے مطابق کابینہ کے 34 فیصلے عمل درآمد میں 3 ماہ سے بھی زیادہ تاخیر کاشکار ہیں، فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اب تک 82 اجلاس ہوئے ہیں جن میں ہونے والے سیکڑوں فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 21 ماہ میں 82 اجلاس ہوئے جن میں  ایک ہزار 630 فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے وفاقی کابینہ کے 1630 فیصلوں میں سے 234 پر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ایک ہزار 396 فیصلوں پر عمل درآمد کیاگیا ہے جب کہ 114 فیصلےعمل درآمد کے مرحلے میں ہیں اور 34 فیصلے عمل درآمد میں 3 ماہ سے بھی زیادہ تاخیر کاشکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پرعمل درآمد کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔

خیال رہے کہ  وفاقی کابینہ کے ارکان کی کل تعداد 51 ہوگئی ہے جن میں سے  19 افراد غیر منتخب ہیں۔

مزید خبریں :