09 فروری ، 2012
واشنگٹن. . . .. .امریکی رکن کانگریس ڈاناروہرانے بلوچستان کوشورش ذدہ ٹہرادیاہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہے کہ فورسزکی جانب سے بلوچستان میں استعمال کیے جانیوالے ہتھیارامریکامیں بنتے ہیں۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کی صورت حال پر غورکیا گیا جس میں رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر نے کہا کہ بلوچستان شورش زدہ علاقہ ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں لیکن یہ اسٹریٹجک لحاظ سے بہت اہم علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس پہلی کڑی ہے،اس قسم کے مزید اجلاس منعقدکیے جائیں گے۔اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال سے متعلق امریکی پالیسی واضح کرنا ہے۔اجلاس کا مقصد کسی پر انگلی اٹھانا نہیں تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے ٹی کمارنے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مارو اور ٹھکانے لگاوٴ آپریشن کیا جارہا ہے اور سیکیورٹی فورسز جو ہتھیار استعمال کررہی ہیں وہ امریکا میں بنتے ہیں۔