پاکستان
31 اگست ، 2012

کارکنان و عوام کی محبت وعقیدت ہی میری زندگی کاسرمایہ ہے ،الطاف حسین

کارکنان و عوام کی محبت وعقیدت ہی میری زندگی کاسرمایہ ہے ،الطاف حسین

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجھے اپنے سچے اورمخلص کارکنوں ، ماوٴں بہنوں، بزرگوں اوربچوں کاجوبے پناہ پیار حاصل ہے وہ ملک کے کسی سیاسی رہنماکوحاصل نہیں، کارکنان و عوام کی یہ محبت وعقیدت ہی میری زندگی کاسرمایہ ہے ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم شعبہ ء خواتین کی مرکزی کمیٹی کی ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے خواتین کارکنوں کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں خواتین کارکنوں نے جومثالی کرداراداکیاہے وہ ناقابل فراموش ہے ،خاص طورپرریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں، ماوٴں بہنوں نے جس طرح میدان عمل میں آکرتمام ترریاستی جبروتشددکے باوجود تحریک کوسنبھالااورجوقربانیاں دیں وہ ایم کیوایم کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں جس پر تمام خواتین کارکنوں، ماوٴں بہنوں کوجتنا سلام تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اپنے ان جانثار،سچے ، مخلص اوروفاشعارساتھیوں پرنازہے جنہوں نے تحریک کے مشن ومقصدکی خاطراپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،قیدوبندکی صعوبتیں جھیلیں،دربدری، گھروں سے بیدخلی،جلاوطنی اورطرح طرح کے مصائب ومشکلات کا سامناکیامگرتحریک کاساتھ نہیں چھوڑا،میرابڑابھائی اوربھتیجہ بھی اس راہ حق میں شہیدہوگئے لیکن میں نے باطل قوتوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے ،میں بکانہیں، جھکانہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی اپنے گھروالوں سے چندروزبھی دورنہیں رہ سکتالیکن میںآ ج 22سال سے اپنے وطن، اپنے شہر،اپنے ساتھیوں سے دورجلاوطنی کاکرب جھیل رہاہوں مگرمیرے حوصلے آج بھی بلندہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ایم کیوایم کے نظریہ کی سچائی ہے کہ آج نوجوان،بزرگ اورمائیں بہنیں ہی نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی اپنے الطاف بھائی سے محبت کرتے ہیں، یہ محبت اربوں کھربوں روپے خرچ کرکے بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ الطاف حسین نے ثابت قدمی سے جدوجہدکرنے پر شعبہ خواتین کی ذمہ داروں اورتمام خواتین کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :