پاکستان
01 ستمبر ، 2012

بھارتی ملاحوں کے اہل خانہ امن کی آشا لے کر کراچی پہنچ گئے

بھارتی ملاحوں کے اہل خانہ امن کی آشا لے کر کراچی پہنچ گئے

کراچی… بھارتی ملاحوں کے اہل خانہ امن کی آشا لے کر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ، بھارتی ملاحوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہماری مدد کی۔ سمپا آریہ کا کہنا تھا کہ جتنی محبت ملی، وہ تمام عمر گذارنے کیلئے کافی ہے، کاش میں اس شہر کی مٹی بن جاوٴں اور یہیں رہ جاوٴں ۔ اس موقع پر انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن بھارت کا دشمن اوربھارت کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ اس سے قبل صومالی بحری قزاقوں کی قید سے رہائی پاکر بھارت پہنچنے والے ایم وی سوئیز کے عملے کے 6 اراکین میں سے 2 اراکین رویندرسنگھ اوراین کے شرما کی بیگمات پاکستانی قوم ، حکومت پاکستان اور میڈیا سمیت بین الاقوامی سفیربرائے امن و انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنے کی غرض سے جمعہ کے روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جہاں واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق، انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے استقبال کیا۔رویندر سنگھ کی اہلیہ اور پاکستان میں اپنے مخصوص انداز گفتگو اور شاعری سے شہرت حاصل کرنے والی سمپا آریا اور این کے شرما کی اہلیہ مدھو شرمانے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کرنے اور پاکستان کی سرزمین کو بوسہ دینے آئی ہیں۔

مزید خبریں :