09 فروری ، 2012
رحیم یارخان .. . . . .. رحیم یارخان میں محبت کی شادی کرنے پر باپ نے رشتے دار کی مدد سے بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے باپ سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فرزانہ بی بی نے ایک ماہ پہلے سعید احمد سے پسند کی شادی کی تھی اطلاع ملنے پر والدین لڑکی کو گھر واپس لے آئے جہاں لڑکی کے باپ مقبول احمد نے فائرنگ کر کے اْسے قتل کردیا۔ پولیس نے مقبول احمد اور اس کے رشتے دار ساجد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کے شوہر سعید احمد نے الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کے لئے اے ڈویژن تھانے سے رجوع کیا تھا مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا جس پر اس نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے پولیس کو چار فروری کو لڑکی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے والدین نے فرزانہ کو قتل کردیا۔