دنیا
01 ستمبر ، 2012

میکسیکو ، صدارتی الیکشن منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی

میکسیکو ، صدارتی الیکشن منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی

میکسیکو… میکسیکو کی عدالت نے بائیں بازو کی تنظیم کی جانب سے صدارتی الیکشن کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ میکسیکو کے انتخابی ٹربیونل نے متفقہ طور پر یکم جولائی کو ہونے والے صدارتی الیکشن کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کیا۔ بائیں بازو تنظیم کے رہنما مینول لوبیز اوبریڈ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ انتخابات کو منسوخ کیا جائے ۔ عدالت کے سربراہ جاس الجنڈ رلونا رومس کا کہنا ہے کہ 7ججوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔

مزید خبریں :