Time 20 مئی ، 2020
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال  فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے  ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور خودکار ہھتیاوں کا استعمال کیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا جارہا ہے  جس کے باعث  ایل او سی کے کھنی اور اولی گاؤں کے 3 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

مزید خبریں :