جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے جمعرات تا منگل ملک میں بارشوں اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوگی، کشمیر ،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کا تامنگل کے دوران گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سےبارشیں ہوں گی ،آندھیاں چلیں گی، راولپنڈی ،جہلم ، چکوال ، اٹک اور میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، منڈی بہاءالدین، لاہور،گجرات ،سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، جیک آباد ، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، شہبد بےنظیر آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موئن جو دڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا

ملک کے بیشتر شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، موئن جودڑو میں درجہ حرارت 50 ہوگیا۔

دادو اور نواب شاہ میں 49، سبی 48،، سکھر47، حیدر آباد میں 44 ڈگری، کراچی میں 38 ، کوئٹہ میں 35 ڈگری، جموں 40 ، سری نگر میں 27 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :