Time 30 مئی ، 2020
پاکستان

رکن پنجاب اسمبلی کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

فائل فوٹو: رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو  ڈینگی بھی ہوگیا۔

حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ 

اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نےمچھر مار اسپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔ 

اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :