02 ستمبر ، 2012
لاس اینجلس… این جی ٹی… ہالی ووڈ کی مشہور امریکی اداکارہ،گلوکارہ اور ماڈل26سال لندسے لوہن ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کی زندگی پر بننے والی فلم"لز اینڈ ڈِک"میں لز ٹیلر کا کردار ادا کررہی ہیں۔نشہ آور ادویات اور چوری کے کئی مقدمات کے باعث متنازع شہرت کی حامل لندسے نے اس فلم کے لیے خود کومکمل طورپرایلزبتھ ٹیلر کے روپ میں چھپا لیا ہے جسکا پردہ اس فلم کے سیٹ سے منظرِ عام پر آنے والی چند تصاویر نے فاش کردیا ہے۔ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح لندسے نے ایلزبتھ کے ٹریڈ مارک چھوٹے ہئیر اسٹائل سے لیکر فلم کلیوپیٹرا میں انکے کردار اورجیولری سے جڑے انکے شوق کو بخوبی نقل کیا ہے۔