پاکستان
02 ستمبر ، 2012

صدر رمشا کو رہا کر کے حفاظت میں رکھنے کا حکم دیں،طاہر اشرفی

صدر رمشا کو رہا کر کے حفاظت میں رکھنے کا حکم دیں،طاہر اشرفی

کراچی… چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے صدر آصف زرداری پر زور دیا ہے کہ وہ امام مسجد کی جانب سے رمشا سے متعلق شواہد میں تبدیلی کا معاملہ سامنے آنے پر بچی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے صدر سے مطالبہ کیا کہ رمشا کی رہائی کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ امام مسجد کے خلاف حالیہ گواہی سامنے آنے کے بعد واقعے کا از خود نوٹس لیا جائے۔واضح رہے کہ واقعے کے عینی شاہد حافظ زبیر کی جانب سے شہادت قلم بند کرائی گئی کہ واقعے کے مدعی امام مسجد خالد جدون نے شواہد میں تبدیلی کی اور راکھ میں مقدس اوراق اپنی جانب سے شامل کئے، جس کے بعد خالد جدون کو گرفتار کر لیا گیا۔ طاہر اشرفی نے علماء سے بھی مطالبہ کیا کہ توہین قرآن کی اس طرز پر جو امام مسجد کی جانب سے برتی گئی، سزا تجویز کریں۔

مزید خبریں :