02 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کے لیے ان کی آنے والی فلم’انگلش ونگلش‘کا جہاں ٹریلر منظرِ عام پر آیا وہیں اب اس کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔اٹس آل اباؤٹ انگلش ونگلش(It's All About English Vinglish)کے بولوں پر مبنی اس گانے کو گلوکارہ شلپا راؤ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے ۔فلم سازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کے ساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہاؤس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم 5اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔