پاکستان
02 ستمبر ، 2012

رمشا کیس: گرفتار امام مسجد کو عدالت میں پیش کردیا گیا

رمشا کیس: گرفتار امام مسجد کو عدالت میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد…رمشا مسیح کیس میں گرفتار امام مسجد کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ امام مسجد خالد جدون کوریمانڈکیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ امام مسجد پر الزام ہے کہ اس نے رمشا کے خلاف کیس مضبوط کرنے کے لیے جلائے گئے اوراق کی راکھ میں ، خود سے قرآنی اوراق بھی شامل کیے تھے ۔ کم عمر مسیحی لڑکی رمشا پر مقدس اوراق جلانے کا الزام ہے۔ امام مسجد خالد جدون، جو کیس درج کرانے کے بعد پراسرار طور پر لا پتہ ہو گیا تھا کوگزشتہ روز گرفتار کیا گیاتھا اور اسے آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دریں اثناء چیئرمین آل پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے ملک بھر کے علماء سے اس معاملے میں ملوث امام مسجد خالد جدون کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی مطالبہ کیا کہ رمشا مسیح کی فوری رہائی کے ساتھ اسکی حفاظت کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید خبریں :