پاکستان
Time 05 جون ، 2020

کورونا کے باعث بند لاہور کے پارکس عوام کیلئے کھل گئے

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے لاہور کے پارکس کو آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے مطابق عوام صبح 6 سے رات 9بجے تک ایس او پیز کے مطابق پارکس جا سکیں گے۔

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کے حکام مطابق پارکس آنے والوں کے لیے ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق پارکس میں بچوں کے جھولوں کو بندرکھا جائے گا اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارکس سے نکال دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف ہوا تھا کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :