کورونا نے سندھ پولیس کے ایک اور اہلکار کی جان لے لی

کراچی میں 54 سالہ پولیس اہلکار شکیل احمد عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گیا۔

پولیس اہلکار شکیل احمد سولجر بازار تھانے میں تعینات تھا اور 4 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھا۔ 

شکیل احمد کے انتقال کے بعد سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ 

سندھ پولیس میں اب تک 449 پولیس افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

دوسری جانب 129 پولیس اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 311 قرنطینہ میں ہیں۔

مزید خبریں :