06 جون ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی نظم کو علامہ اقبال سے منسوب کرنے کی غلطی تسلیم کرلی۔
نوجوانوں کے لیے پیغام کے طور پر کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم نے ایک نظم کا حوالہ دیا تھا۔
کوئی عروج دے نہ زوال دے، مجھے صرف اتنا کمال دے
مجھے اپنی راہ میں ڈال دے، کہ زمانہ میری مثال دے
اس نظم کے ساتھ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 'اقبال کی یہ نظم میرے طرز زندگی کو ظاہر کرتی ہے ،میں نوجوان نسل کو اس نظم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہوں'۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کی خداداد صلاحیتیں سامنے آئیں گی،اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بناتے ہوئے ہم سب میں عظیم صلاحیتیں رکھی ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی اپنے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ میری گزشتہ ٹوئٹ میں حوالہ دی گئی نظم علامہ اقبال کی نہیں تاہم میں نظم میں دیے گئے پیغام پر قائم ہوں۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کو تلقین کہ وہ اس نظم کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔