Time 08 جون ، 2020
پاکستان

پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے کی مبینہ خودکشی کا معاملہ بغیر تفتیش کے داخل دفتر

بدین میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی کی مبینہ خود کشی کے واقعے میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

گزشتہ دنوں بدین کے گاؤں پیرو لاشاری میں 16 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس پر پولیس نے واقعے کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا۔

اس واقعے کی تفتیش میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جس پر سول سوسائٹی کی جانب سے سوال اٹھائے گئے ہیں کہ پولیس نے واقعے پر تفتیش تک نہ کی اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم یا فارنزک کیوں نہیں کرایا؟ موقع سے فنگرپرنٹ کیوں نہیں لیے، جیو فینسنگ بھی نہیں کرائی گئی۔

سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے صرف ورثاء کے بیان پر واقعے کو خودکشی قرار دے کر کیس داخل دفتر کردیا۔

خیال رہے کہ بدین میں مبینہ خودکشی کرنے والے نوجوان جوڑے کو ایک ہی رسی سے پھندا لگا تھا۔  

مزید خبریں :