02 ستمبر ، 2012
شارجہ …پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان ون ڈ ے سیر یز کافیصلہ کن معرکہ کل (پیر 3ستمبر) کو شارجہ میں ہوگا،دونوں ٹیمیں جیت کیلیے پرعزم ہیں۔جیو کے رپورٹر فیضان لاکھانی کے مطابق گرین شرٹس دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار کامیابی کے بعد سے کینگروز سے سیریز جیتنے کے لیے بے تاب ہے۔یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیمیں پانچ ستمبر سے ٹی ٹوینٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گی، اس حوالے سے شارجہ میں ٹی ٹوینٹی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔